سورة طه - آیت 23
لِنُرِيَكَ مِنْ آيَاتِنَا الْكُبْرَى
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تاکہ ہم آپ کو اپنی بعض بڑی نشانیاں دکھلائیں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٨] یہ دو معجزات تو نبوت ملنے کے ساتھ ہی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو دے دیئے گئے اور ساتھ ہی یہ وعدہ بھی کیا گیا کہ آئندہ بھی عندالضرورت ہم آپ کو اپنے معجزات دکھلاتے رہیں گے۔ اور یہ دونوں معجزے آپ کو نبوت کی صداقت کے طور پر دیئے گئے تھے۔ پہلے معجزے میں جبروت الٰہی کا اظہار مقصود تھا۔ جو فرعون جیسے سرکش بادشاہ کے لئے ضرورت بات تھی اور دوسرے معجزہ میں ہدایت کے روشن راستے کی طرف اشارہ تھا جو مقصود انبیاء علیہم السلام ہے۔