سورة مريم - آیت 43
يَا أَبَتِ إِنِّي قَدْ جَاءَنِي مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ يَأْتِكَ فَاتَّبِعْنِي أَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے ابا ! (٢٤) میرے پاس وہ علم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں ہے، اس لیے آپ میری پیروی کیجیے تاکہ میں سیدھی راہ کی طرف آپ کی رہنمائی کروں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٠] یعنی علم وحی الٰہی، جس میں انسان کی دنیوی زندگی کے لئے مکمل ہدایات موجود ہوتی ہیں اور آخرت میں محاسبے کا تفصیلی ذکر ہوتا ہے۔