سورة النحل - آیت 121

شَاكِرًا لِّأَنْعُمِهِ ۚ اجْتَبَاهُ وَهَدَاهُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے والے تھے اللہ نے انہیں چن لیا (٧٥) تھا اور راہ راست پر ڈال دیا تھا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٢٤] سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو اللہ نے نبوت عطا فرمائی اور پاکیزہ رزق بھی تو انہوں نے فرمانبرداری کا حق ادا کرکے ان نعمتوں کا شکر ادا کیا اور تم پر اللہ نے جو ظاہری انعامات کیے وہ تمہیں معلوم ہیں اور باطنی یہ ہے کہ تم میں نبی آخرالزمان کو مبعوث کیا تو تم نے اللہ کی ان نعمتوں کی کیا قدر کی؟ پھر تمہاری سیدنا ابراہیم علیہ السلام سے کیا نسبت یا مماثلت ہوسکتی ہے؟۔