سورة الحجر - آیت 38
إِلَىٰ يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
معلوم گھڑی (قیامت کے دن) تک۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٠] سجدہ سے ابلیس کا انکار :۔ ابلیس کے سجدہ سے انکار کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ اور ابلیس میں جو مکالمہ ہوا اس کا بیان پہلے سورۃ اعراف کے دوسرے رکوع کی آیت نمبر ١٣ حاشیہ نمبر ١٢ میں گزر چکا ہے۔ وہی حواشی ملاحظہ فرما لیں۔