سورة یوسف - آیت 91
قَالُوا تَاللَّهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللَّهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَاطِئِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
انہوں نے کہا، اللہ کی قسم ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہم پر فوقیت (٧٨) دی اور ہم لوگ بیشک گناہ گار تھے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٨٨] سیدنا یوسف علیہ السلام کے اس جواب پر ان کے سارے کارنامے ان کی آنکھوں کے سامنے پھر گئے اور برملا اعتراف کرنے لگے بیشک غلط کار ہم ہی تھے اور آپ اسی عزت کے مستحق تھے جو اللہ نے آپ کو عطا کی ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے تھے پھر اس خیال سے کہ اگرچہ شاہ مصر ان کا بھائی ہے وہ اس وقت بادشاہ ہے۔ ممکن ہے ہمیں سابقہ خطاؤں پر مؤاخذہ کرے۔ لہٰذا دل ہی دل میں کچھ ڈر بھی رہے تھے۔