سورة ھود - آیت 72
قَالَتْ يَا وَيْلَتَىٰ أَأَلِدُ وَأَنَا عَجُوزٌ وَهَٰذَا بَعْلِي شَيْخًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عَجِيبٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کہنے لگی، ہائے رسوائی ! کیا میں بچہ پیدا کروں گی، حالانکہ میں بوڑھی (٥٩) ہوں، اور یہ میرے شوہر بھی بوڑھے ہیں، بیشک یہ بڑٰ عجیب و غریب بات ہوگی۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٨٣] اس وقت سیدہ سارہ کی عمر سو سال سے چند سال کم تھی اور حیض مدت سے بند ہوچکا تھا اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی عمر سو سال سے چند سال زائد تھی لہٰذا سیدہ سارہ کا بطور تعجب ایسے الفاظ کہنا ایک فطری امر تھا اگرچہ اس میں دل کی خوشی بھی شامل تھی۔