سورة ھود - آیت 26
أَن لَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۖ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، بیشک میں تمہارے بارے میں ایک دردناک دن کے عذاب سے ڈراتا ہوں۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣٢] قوم نوح علیہ السلام اپنے پانچ فوت شدہ بزرگوں کے مجسموں کی پجاری تھی یعنی ود، سواع، یغوث، یعوق، اور نسر کے مجسموں کو پوجتے تھے۔ اس کی تفصیل پہلے سورۃ اعراف میں گذر چکی ہے۔ اور سورۃ نوح میں بھی یہ ذکر آئے گا۔ [٣٣] المناک دن سے مراد قیامت کا دن بھی ہے اور وہ دن بھی جب طوفان نوح آیا تھا۔