سورة الاعراف - آیت 14
قَالَ أَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس نے کہا، مجھے تو اس دن تک مہلت دے جب سب اٹھائے جائیں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ابلیس چونکہ حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے راندۂ درگار الٰہی ہوا تھا، اس لیے وہ حضرت آدم علیہ السلام کا دشمن بن گیا۔ اپنے گناہ کا احساس نہ کیا اور گناہ کا اصل سبب حضرت آدم علیہ السلام کو قراردیا۔ اور قیامت تک مہلت مانگی اور حضرت آدم کی اولاد کو ورغلانے اور بہکانے کا اختیار بھی مانگا۔