سورة الانعام - آیت 134
إِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَآتٍ ۖ وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک جس قیامت (134) کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ آ کر رہے گی، اور تم ہمیں عاجز نہیں کرسکتے ہو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اے نبی ان سے کہہ دیجئے کہ قیامت، جنت، دوزخ وغیرہ کے جو وعدے تم سے کیے جارہے ہیں، یقیناً وہ سچے ہیں۔ اوروہ سب کچھ ہونے والا ہے۔ اور وہ تمہیں دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے۔ تم گل سڑ کر مٹی ہوجاؤ گے، اور دوبارہ پیدا کرنا اللہ کے لیے کوئی مشکل نہیں۔ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ نے فرمایا: ’’اے بنی آدم! اگر تم عقل رکھتے ہو تو اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو قسم ہے اسکی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جس کا تم سے وعدہ کیا ہے وہ آنے والی ہے اور تم اُسے عاجز نہیں کرسکتے۔‘‘ (حلیۃ الاولیاء: ۶/ ۹۱)