سورة الانعام - آیت 84

وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ ۚ كُلًّا هَدَيْنَا ۚ وَنُوحًا هَدَيْنَا مِن قَبْلُ ۖ وَمِن ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ وَيُوسُفَ وَمُوسَىٰ وَهَارُونَ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب (80) دیا، ہر ایک کو راہ راست دکھائی اور ان سے قبل نوح کو ہدایت دی تھی، اور ان کی اولاد میں سے داود اور سلیمان اور ایوب یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو بھی (راہ راست دکھائی تھی) اور ہم بھلائی کرنے والوں کو اسی طرح اچھا بدلہ دیتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں (دس انبیاء علیہم السلام کا ذکر آیا)فرمایا کہ یہ سب کے سب انبیاء صالح لوگ تھے، اولاد تو اللہ کی دین ہے وہ ہدایت بھی دیتا ہے جیسے حضرت نوح علیہ السلام اور اس کی اولاد کو دی۔ اورا ن میں سے ہم نے ہرایک کو اقوام عالم پرفضیلت عطا کی۔ اللہ تعالیٰ نیکو کاروں کو ایسے ہی جزا دیتا ہے۔