سورة الانعام - آیت 78
فَلَمَّا رَأَى الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هَٰذَا رَبِّي هَٰذَا أَكْبَرُ ۖ فَلَمَّا أَفَلَتْ قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس جب انہوں نے آفتاب (73) کو نکلا ہوا دیکھا، تو کہا یہ میرا رب ہے، یہ سب سے بڑا ہے، پس جب وہ بھی ڈوب گیا، تو کہا، اے میری قوم ! میں ان معبودوں سے بری ہوں جنہیں تم اللہ کا شریک بناتے ہو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ھَذَا اَکْبَرُ تیسرا موڑ: دلیل بھی دی کہ سورج تو سب سے بڑا ہے لیکن ڈوبنے پر کہا کہ میں اس سے بریٔ الذمہ ہوں جس کو تم شریک ٹھہراتے ہو۔ ابراہیم کو رب کیسے ملا: عقل، فہم، ادراک اور اللہ کی ہدایت سے ابراہیم نے اللہ کا مشاہدہ کرنے اور حق کو پالینے پر کہا کہ اب میرا اور قوم کا اکٹھا رہنا مشکل ہے میں بریٔ الذمہ ہوں۔