سورة الانعام - آیت 69

وَمَا عَلَى الَّذِينَ يَتَّقُونَ مِنْ حِسَابِهِم مِّن شَيْءٍ وَلَٰكِن ذِكْرَىٰ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اللہ سے ڈرنے والوں (63) پر ان کے حساب کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، لیکن انہیں نصیحت کرتے رہنا ہے، شاید کہ وہ بھی اللہ سے ڈرنے لگیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جو لوگ خدا کی نافرمانی سے خود بچ کر کام کرتے ہیں ان پر نافرمانوں کے کام یا کسی عمل کا کوئی ذمہ نہیں۔ ان کا فرض صرف اتنا ہے کہ جنھیں گمراہی میں بھٹکتے ہوئے دیکھ رہے ہوں انھیں نصیحت کریں اور حق بات ان کے سامنے رکھیں پھر اگر وہ نہ مانیں اور جھگڑے، بحث اور حجت بازیوں پر اُتر آئیں تو اہل حق کا یہ کام نہیں کہ ان پر اپنا وقت اور اپنی قوتیں ضائع کرتے پھریں، لہٰذا ان کو اپنا وقت اور اپنی قوتوں کو ان لوگوں کی تعلیم و تربیت اور اصلاح و تلقین پر صرف کرنا چاہیے، جو خود طالب حق ہوں۔