سورة الانعام - آیت 49
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے، انہیں ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے ہمارا عذاب پکڑ لے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ان کو عذاب ضرور پہنچے گا، کیونکہ انھوں نے اللہ کی آیات میں تحریف و تغییر کا راستہ اختیار کیا اور اس کے احکامات کی پرواہ نہیں کی۔ اس کےحرام کو حرام اور حلال کو حلال نہیں مانا اس لیے ان کو سزا ضرور ملے گی۔