سورة المآئدہ - آیت 28
لَئِن بَسَطتَ إِلَيَّ يَدَكَ لِتَقْتُلَنِي مَا أَنَا بِبَاسِطٍ يَدِيَ إِلَيْكَ لِأَقْتُلَكَ ۖ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اگر تم مجھے قتل کرنے کے لیے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھاؤ گے، تو میں تمہیں قتل کرنے کے لیے اپنا ہاتھ تمہاری طرف نہیں بڑھاؤں گا، بے شک میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو سارے جہان کا پالنہار ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جب قابیل کی قربانی مردود ہوگئی تو اس کا غصہ انتقام میں بدل گیا اور اس نے اپنے بھائی ہابیل کو دھمکی دی کہ میں تمہیں جان سے مار ڈالوں گا۔ ہابیل نے کہا کہ اگر تمہاری قربانی قبول نہیں ہوئی تو اس میں میرا کیا قصور ہے۔ اور اگر تم مجھے مارنے پر ہی تلے ہوئے ہو تو میں تم پر ہاتھ نہیں اٹھاؤنگا۔ کیونکہ میں اسے بہت بڑا ظلم سمجھتا ہوں اور اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں۔