سورة النسآء - آیت 146
إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا وَأَصْلَحُوا وَاعْتَصَمُوا بِاللَّهِ وَأَخْلَصُوا دِينَهُمْ لِلَّهِ فَأُولَٰئِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ ۖ وَسَوْفَ يُؤْتِ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
مگر جنہوں نے توبہ کرلی اور اپنی اصلاح کرلی، اور اللہ سے رشتہ مضبوط کرلیا، اور اپنا دین اللہ کے لیے خالص کرلیا، تو وہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہوں گے، اور عنقریب اللہ مومنوں کو اجر عظیم سے نوازے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
(۱)یعنی جن منافقوں نے توبہ کرکے(۲)اپنی اصلاح کرلی۔ (۳) دین اسلام پر مضبوطی سے جم گئے۔ (۴)اپنی ہمدردیاں اور وفاداریاں اللہ کے دین کے لیے وقف کردیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے سابقہ گناہ معاف کردے گا اور مومنوں کی جماعت میں شامل کردے گا۔