سورة الماعون - آیت 1

أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے نبی ! کیا آپ نے اس آدمی کو دیکھا جو جزا و سزا کے دن (١) کو جھٹلا تا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دین كے چار معنی ہیں: (۱) اللہ تعالیٰ كی مكمل حاكمیت۔ (۲) انسان كی مكمل عبودیت و بندگی۔ (۳) قانون جزا وسزا۔ (۴) قانون جزا وسزا كے نفاذ كی قدرت۔