سورة الزلزلة - آیت 5
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
) اس لئے کہ آپ کا رب اسے یہ حکم دے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پروردگار كا حكم ہوگا: یعنی اللہ تعالیٰ زمین كو قوت گویائی عطا فرمائے گا، اس میں تعجب والی بات نہیں جس طرح اللہ انسانی اعضاء میں قوت گویائی پیدا كر دے گا زمین بھی اللہ كے حكم سے بولے گی۔ متفرق لوگ: یعنی اس دن حساب كی جگہ سے مختلف قسم كی جماعتیں بن كر لوٹیں گے جرائم كے لحاظ سے شرابیوں كا گروہ الگ، زانیوں كا الگ، چوروں كا الگ، ڈاكوؤں كا الگ، لیٹروں كا الگ، نیك لوگوں كا الگ، غرض ہر انسان اپنے اپنے ہم جنسوں سے مل جائے گا۔