سورة الزلزلة - آیت 1

إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جب زمین انتہائی سختی کے ساتھ ہلا دی (١) جائے گی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جب زمین ہلا دی جائے گی: مطلب زمین پر لگاتار زلزلے آئیں گے ان مسلسل اور متواتر زلزلوں كی وجہ سے زمین میں كوئی نشیب وفراز باقی نہیں رہے گا، دریاؤں پہاڑوں، سمندروں غرض كہ ہر چیز كو ختم كر دیا جائے گا، اس سے زمین كی ہیئت ہی بدل جائے گی، پھر اس پر میدان محشر قائم ہوگا۔ اندر كے بوجھ جنہیں وہ باہر نكال پھینكے گی: