سورة القدر - آیت 3

لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

لیلۃ القدر ہزارمہینوں سے بہتر ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہزار مہینے سے بہتر رات: یعنی اس ایك رات كی عبادت ہزار مہینوں كی عبادت سے بہتر ہے اور ہزار مہینے تراسی سال چار مہینے بنتے ہیں یہ امت محمدیہ صلی ا للہ علیہ وسلم پر اللہ كا كتنا عظیم احسان ہے كہ مختصر عمر میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل كرنے كی كیسی سہولت عطا فرما دی۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص لیلة القدر میں ایمان كے ساتھ اور ثواب كی نیت سے قیام كرے گا اس كے سابقہ گناہ معاف كر دئیے جائیں گے۔ (بخاری: ۲۰۱۴)