سورة العلق - آیت 8

إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک آپ کے رب کے پاس ہی لوٹ کرآنا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی انسان دنیا میں خواہ كتنی ہی سركشی اختیار كر لے بالآخر اُسے جانا تو واپس اپنے پروردگار ہی كی طرف ہے۔ اس وقت اسے معلوم ہو جائے گا كہ اس كی اس متكبرانہ روش كا انجام كیسا ہوتا ہے۔