سورة الشرح - آیت 4
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا نام اونچا کردیا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ہر مشكل كے ساتھ آسانی ہے: ان دو آیات میں بہ تكرار آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو اور صحابہ كرام رضی اللہ عنہم كو یقین دہانی اور خوشخبری سنائی ہے كہ اگر اس وقت آپ مشكلات میں گھرے ہوئے ہیں تو عنقریب مصائب كے یہ بادل چھٹ جائیں گے اور اتنی ہی آپ كو سہولتیں اور آسانیاں میسر آئیں گی۔ یہ نہیں فرمایا كہ تنگی كے بعد آسانی ہے بلكہ یہ فرمایا كہ تنگی كے ساتھ آسانی ہے۔ جس كا مطلب ہے كہ بہت جلد یہ صورت حال بدل جانے والی ہے۔