سورة الضحى - آیت 9

فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس آپ یتیم پر سختی (٣) نہ کیجیے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یتیم كو برا نہ جانو: یتیم كو حقیر جان كر ڈانٹ ڈپٹ نہ كر بلكہ اس كے ساتھ احسان كر اور اپنی یتیمی كو نہ بھول۔ قتادہ فرماتے ہیں یتیم كے لیے ایسا ہو جانا چاہیے جیسے سگا باپ اپنی اولاد پر مہربان ہوتا ہے۔ (تفسیر طبری: ۲۵/۱۰۰)