سورة الشمس - آیت 11

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ثمود (٢) نے اپنی سرکشی کے سبب (صالح کو یا عذاب کو) جھٹلا دیا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آل ثمود كی تباہی كے اسباب: اس حقیقت كو ایك تاریخی نظیر سے سمجھایا گیا ہے، اور اس نظیر كے لیے قوم ثمود كا انتخاب اس لیے كیا گیا ہے كہ ان كا مسكن مكہ كے قریب تھا، اور اہل مكہ میں ان كی داستانیں زبان زد عام تھیں۔ یعنی قوم ثمود نے بھی سركشی كی راہ اختیار كرتے ہوئے اس حقیقت كی پروا نہ كی اور اللہ كی آیات اور اُس كے رسول كی تكذیب كی تھی۔