سورة الشمس - آیت 6

وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور زمین کی اور اس ذات کی قسم جس نے اسے بچھایا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی زمین كو اس طرح پھیلا دیا كہ وہ مخلوق کی بودوباش كے قابل بن جائے۔ انہیں كھانے كو رزق بھی فراہم ہوتا رہے اور رہائش بھی۔