سورة البلد - آیت 11

فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس وہ دشوار گذار گھاٹی میں داخل نہیں ہوا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

عقبہ! گھاٹی كو كہتے ہیں یعنی وہ جو پہاڑ میں ہو۔ ’’كیا وہ گھاٹی میں داخل نہیں ہوا؟‘‘ مطلب یہ ہے کہ ابھی تک ’’نہیں ہوا‘‘ یہ ایك مثال ہے اس محنت و مشقت كی وضاحت كے لیے جو نیكی كے كاموں میں انسان كو شیطان كے وسوسوں اور نفس كے شہوانی تقاضوں كے خلاف كرنی پڑتی ہے۔ جیسے گھاٹی پر چڑھنے كے لیے سخت جدو جہد كی ضرورت ہوتی ہے۔ (فتح القدیر)