سورة البلد - آیت 1

لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میں اس شہر (مکہ) کی قسم (١) کھاتا ہوں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تبارك وتعالیٰ مكہ مكرمہ كی قسم كھاتا ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم كا قیام تھا۔ آپ كا مولد بھی یہی شہر تھا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ كے مولد و مسكن كی قسم كھا كر اس كی عظمت كی مزید وضاحت فرمائی ہے۔