سورة الفجر - آیت 1
َالْفَجْرِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
فجر کے وقت کی قسم (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فجر سے مراد مطلق فجر ہے۔ كسی خاص دن كی فجر نہیں۔ دس راتوں كی قسم: بعض مفسرین نے دس راتوں سے مراد رمضان كا آخری عشرہ لیا ہے جس میں لیلة القدر ہوتی ہے، اور بعض مفسرین نے یوم النحر یا عید الاضحی مراد لی ہے اور دس راتوں سے مراد یكم ذی الحجہ سے دس ذوالحجہ تك كی راتیں ہیں، اور یہ دونوں قسم كی دس دس راتیں بڑی فضيلت والی اور اپنی اپنی جگہ اہم ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عشرہ ذوالحجہ میں كیے گئے اعمال صالحہ اللہ كو سب سے زیادہ محبوب ہیں حتیٰ كہ جہاد فی سبیل اللہ بھی اتنا پسندیدہ نہیں، سوائے اس جہاد كے جس میں انسان شہید ہی ہو جائے۔ (بخاری: ۶۹۶)