سورة الأعلى - آیت 10

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جو آدمی اللہ سے ڈرے گا وہ نصیحت قبول کرے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

وہ شخص نصیحت حاصل كرے گا جس كے دل میں اللہ كا خوف ہوگا جو اس كی ملاقات پر یقین ركھتا ہوگا، اور جس میں اپنی اصلاح كا جذبہ ہوگا اور وہ شخص عبرت و نصیحت حاصل نہیں كر سكتا جو بدبخت ہو اور جہنم میں جانے والا ہو۔