سورة النسآء - آیت 107

وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنفُسَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور آپ ان لوگوں کے لیے نہ جھگڑئیے جو خود اپنے ساتھ خیانت کرتے ہیں، بے شک اللہ اسے پسند نہیں کرتا جو بڑا خائن اور گناہ گار ہو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان لوگوں سے مراد وہی چور انصاری کے خاندان کے لوگ ہیں۔ جنھوں نے محض خاندانی تعصب کی بناء پر چور کی حمایت کی پھر آپ کے سامنے چور کے مجرم نہ ہونے کی قسمیں بھی کھائی تھیں اور سارا الزام بے گناہ یہودی کے سر تھوپ دیا تھا اور مجرم کے دو گناہ تھے۔ (۱)چوری۔ (۲)مورد الزام یہود کو ٹھہرانا۔