سورة الطارق - آیت 13

إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک قرآن قول فیصل ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی بارش كے بار بار نزول اور زمین سے نباتات كے اُگنے كا پیہم عمل یہ ایك مربوط نظام ہے۔ كوئی ہنسی مذاق كی بات نہیں بلكہ ایك ٹھوس حقیقت اور تمہارے مشاہدہ كی بات ہے۔ اسی طرح قرآن بھی جو حقائق پیش كر رہا ہے اور جیسے دو ٹوك فیصلے بتا رہا ہے وہ بھی ٹھوس حقائق پر مبنی ہیں۔ یہ كوئی ہنسی مذاق كی باتیں نہیں ہیں بلكہ انہیں پورا ہو كے رہنا ہے۔