سورة الطارق - آیت 12

وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور قسم ہے پھٹنے والی زمین کی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

زمین جو پھٹ جاتی ہے: یعنی زمین پھٹتی ہے تو اس سے پودا باہر نكلتا ہے۔ زمین پھٹتی ہے تو چشمہ جاری ہو جاتا ہے اور اسی طرح ایك دن آئے گا كہ زمین پھٹے گی اور سارے کے سارے مردے زندہ ہو كر باہر نكل آئیں گے اس لیے زمین كو پھٹنے والی اور شگاف والی كہا۔