وَلَا تَهِنُوا فِي ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ ۖ إِن تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ ۖ وَتَرْجُونَ مِنَ اللَّهِ مَا لَا يَرْجُونَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا
اور دشمن کو جا لینے میں کمزوری (109) نہ دکھاؤ، اگر تمہیں تکلیف پہنچتی ہے، تو جیسے تمہیں تکلیف پہنچتی ہے انہیں بھی تکلیف پہنچتی ہے، اور تم اللہ سے اس اجر کی امید رکھتے ہو جس کی انہیں امید نہیں اور اللہ بڑا علم والا اور بڑی حکمتوں والا ہے
یعنی جنگ میں جیسے تمہیں جانی نقصان یا دکھ پہنچا ہے ویسے ہی دشمن قوم کو بھی پہنچا ہے۔ پھر جب وہ باطل پر ہوکر سب کچھ برداشت کرتے ہیں اور ان کو کسی اجر کی بھی اُمید نہیں۔ اور تم حق پرہو، اور تم میں سے کوئی شہید ہوجائے یا زندہ سلامت گھر آجائے، دونوں صورتوں میں تم اللہ سے اجروثواب کی توقع رکھتے ہو، پھر تم ان کا پیچھا کرکے ان کا قلع قمع کیوں نہ کرو اس معاملہ میں تمہیں ہرگز کمزوری یا سستی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔