سورة الانشقاق - آیت 12
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور وہ جہنم میں داخل ہوجائے گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بائیں ہاتھ میں اعمال نامہ پكڑنے كے بعد اسے اپنا انجام نظر آنے لگے گا، جو چیخے گا، پكارے گا، واویلا كرے گا كہ میں تو مارا گیا، موت كو پكارے گا مگر اُسے موت كہاں میسر آئے گی دنیا میں انسان مرنے پر مجبور ہے اور آخرت كی دنیا میں جینے پر مجبور ہوگا، اور بالآخر جہنم اسے اپنے قبضے میں لے لے گی۔