يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ
انہیں سر بمہر نفیس شراب پلائی جائے گی
جنت کی شراب كے خواص: (رحیق) صاف شفاف اور خالص شراب كو كہتے ہیں جس میں كسی چیز كی آمیزش نہ ہوگی (مختوم) سربمہر کو کہتے ہیں، یہ اس كے خالص پن كی مزید وضاحت كے لیے ہے۔ اس میں كستوری كی آمیزش ہوگی جس سے اس كا ذائقہ دوبالا اور خوش بو مزید خوش كن اور راحت افزا ہو جائے گی او ریہ رحیق یقیناً ایسی نعمت ہے جس پر لوگوں كو ٹوٹ پڑنا چاہیے اور اس كے حصول كے لیے نیك اعمال میں ایك دوسرے سے آگے بڑھنے كی كوشش كرنی چاہیے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو كسی پیاسے مسلمان كو پانی پلائے اللہ اُسے رحیق مختوم پلائے گا (یعنی جنت كی مہر والی شراب)۔ جو كسی بھوكے مسلمان كو كھانا كھلائے اُسے اللہ تعالیٰ جنت كے میوے كھلائے گا اور جو كسی ننگے مسلمان كو كپڑا پہنائے گا اللہ تعالیٰ اُسے جنتی سبز ریشم كے جوڑے پہنائے گا۔ (مسند احمد: ۳/۱۳۔۴۱، احسن البیان)