سورة المطففين - آیت 20

كِتَابٌ مَّرْقُومٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ایک لکھی ہوئی کتاب ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

عِلِّيِّيْنَ۔ عُلُوٌّ (یعنی (بلندی) ہے۔ یہ سجین کے برعکس آسمانوں میں یا جنت میں یا سدرۃ المنتہیٰ یا عرش کے پاس جگہ ہے جہاں نیک لوگوں کی روحیں اور ان کے اعمال نامے محفوظ ہوتے ہیں جس کے پاس مقرب فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔ (احسن البیان)