سورة المطففين - آیت 4

أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا ایسے لوگ یقین (٢) نہیں رکھتے کہ وہ دوبارہ زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ ڈنڈی مارنے والے كیا قیامت كے دن سے نہیں ڈرتے، جس دن یہ اس ذات پاك كے سامنے كھڑے كیے جائیں گے، جس پر نہ تو كوئی پوشیدہ بات پوشیدہ ہے اور نہ كوئی ظاہر بات، وہ دن بھی نہایت ہولناك دن ہوگا بڑی پریشانی اور گھبراہٹ والا دن ہوگا۔