سورة المطففين - آیت 3

وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جب ان کو ناپ کریا تول کردیتے ہیں تو کم دیتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جھكتا تولنے كی ہدایت: اور جو شخص جھكتا تول كر دے رہا ہے اسے جب اس كا حق ملے گا تو وہ بھی جھكتا ہی ملے گا۔ پھر ایسے معاشرہ پر اللہ تعالیٰ كی رحمت اور بركتوں كا جو نزول ہوگا اس كا اندازہ تجربہ سے ہی كیا جا سكتا ہے۔