سورة الإنفطار - آیت 8
فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس نے جس شکل میں چاہا تیرے جسم کی ترکیب کی
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جس صورت میں چاہے جوڑ دے سے مراد: اس كا ایك مفہوم تو یہ ہے كہ اللہ بچے كو جس كے چاہے مشابہ بنا دے باپ كے، ماں كے، یا ماموں، یا چچا كے اور دوسرا مطلب یہ ہے كہ وہ جس شكل میں ڈھال دے۔ حتیٰ كہ قبیح ترین جانور كی شكل میں بھی پیدا كر سكتا ہے۔ لیكن یہ اس كا لطف و كرم اور مہربانی ہے كہ وہ ایسا نہیں كرتا اور بہترین انسانی شكل میں ہی پیدا فرماتا ہے۔