سورة الإنفطار - آیت 7
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جس نے تجھے پیدا کیا، پھر تجھے درست بنایا، پھر تجھے معتدل انسان بنایا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اس نے رحم مادر میں تجھے حقیر نطفہ سے جب كہ اس سے پہلے تیرا وجود نہیں تھا تجھے پیدا كیا، اور تجھے كامل انسان بنایا، تو سنتا ہے دیكھتا ہے اور عقل و فہم ركھتا ہے۔ تجھے معتدل گھڑا اور حسن صورت والا بنایا۔ تیری دونوں آنكھیں دونوں كانوں، دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں كو برابر بنایا۔ اگر تیرے اعضاء میں یہ برابری اور مناسبت نہ ہوتی تو تیرے وجود میں حسن كی بجائے بے ڈھب پن ہو جاتا۔ اسی تخلیق كو قرآن كریم میں احسن تقویم سے تعبیر فرمایا: (لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ)