سورة التكوير - آیت 25

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور وہ کسی مرد و شیطان کا قول نہیں ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

شیطان مردود كا قول نہیں: یعنی یہ شیطان مردود كا كلام نہیں نہ یہ اس كے مطلب كی چیز ہے اور نہ یہ اس كے قابل ہے۔ نہ اسے لے كر شیطان اترے۔ نہ اس كی انہیں طاقت ہے۔ وہ تو اس كے سننے سے بھی محروم اور دور ہیں پھر فرمایا كہ تم كہاں جا رہے ہو یعنی قرآن كی حقانیت اور اس كی صداقت ظاہر ہو چكنے كے بعد بھی تم اسے كیوں جھٹلا رہے ہو تمہاری عقلیں كہاں جاتی رہیں۔ كیوں اس سے اعراض كرتے ہو۔ كیوں اس كی اطاعت نہیں كرتے۔