سورة التكوير - آیت 3

وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

زمین كی كشش ثقل ختم ہو جائے گی تو پہاڑوں كی زمین میں جڑیں بھی ڈھیلی پڑ جائیں گی۔ پہلے تو پہاڑ ٹوٹ ٹوٹ كر ریزہ ریزہ ہو جائیں گے۔ بعد ازاں ہو اانہیں دھنی ہوئی روئی كی طرح اِدھر سے اُدھر اُڑاتی پھرے گی۔