سورة عبس - آیت 5
أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
لیکن جو شخص بے پرواہ ہوتاہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اس نابینا كو نظر انداز كر كے آپ جن لوگوں سے ہدایت کی طمع ركھتے ہیں وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی بات بھی ایسے سنتے ہیں جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت بڑا احسان كر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں كو راہِ راست پر لانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی كوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی صرف یہ ذمہ داری ہے كہ آپ ان لوگوں تك اللہ كا پیغام پہنچا دیں۔