سورة النازعات - آیت 27

أَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ ۚ بَنَاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا تمہاری تخلیق (٩) زیادہ مشکل ہے یا آسمان کی، اسے اللہ نے بنایا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جو لوگ مرنے كے بعد جی اُٹھنے كے منكر تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں دلیلیں دے رہا ہے كہ جو اللہ اتنے بڑے آسمانوں اور زمین كے عجائبات كو پید اكر سكتا ہے كیا اُس كے لیے تمہارا پہلی بار یا دوسری بار پیدا كرنا آسمان بنانے سے زیادہ مشكل ہے؟ جیسا كہ قرآن پاک میں ایک جگہ فرمایا: زمین و آسمان كی پیدائش انسانوں كی پیدائش سے زیادہ بھاری ہے۔