سورة النازعات - آیت 23

فَحَشَرَ فَنَادَىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر اس نے لوگوں کو جمع (٨) کیا، پھر پکارا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فرعون نے اپنی قوم كو جمع كر كے منادی کرا دی كہ تم سب كا بلند و بالا رب میں ہی ہوں۔ فرعون نے اپنے آپ كو ان معنوں میں رب اعلیٰ نہیں كہا تھا كہ وہ اپنے آپ كو خالق كائنات سمجھتا تھا۔ بلكہ وہ اللہ تعالیٰ ہی كو كائنات كا خالق و مالك سمجھتا تھا وہ اپنے آپ كو معبود بھی نہیں كہتا تھا بلكہ وہ تو خود سورج دیوتا كی پرستش كرتا تھا۔ وہ اپنے آپ كو ملك میں سب سے بڑا سیاسی اقتدار كا مالك اور حكمران سمجھتا تھا، اور سمجھتا تھا كہ تمام لوگوں كے وسائلِ معاش میرے ہاتھ میں ہیں، اور میرے بغیر یہاں كسی دوسرے كا قانون یا حكم نہیں چل سكتا۔