سورة النبأ - آیت 36

جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ سب کچھ آپ کے رب کی طرف سے ان کے نیک اعمال کا بدلہ ہوگا، اور دادو دہش کی فراوانی ہوگی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

عَطَآءً حِسَابًا: یعنی اللہ كی داد و دہش كی وہاں فراوانی ہو گی یہ ان نیك لوگوں كو اپنے اعمال كے بدلے ميں ملے گی، جو اللہ كے فضل و كرم اور اس كے انعام و احسان كی بنا پر ملے ہیں جو بے حد كافی ہیں بكثرت اور بھر پور ہیں، عرب كہتے ہیں: اَعطانِی فَاَحْسَبَنِیْ، انعام دیا اور بھر پور دیا، اور كہتے ہیں: حَسبِیَ اللّٰہُ، اللہ مجھے ہر طرح كافی وافی ہے۔