سورة النبأ - آیت 33
وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور نوجوان ہم عمر بیویاں ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اہل جنت كو باغات اور انگوروں كے علاوہ نو خیز عورتیں بھی ملیں گی جو ہم عمر ہوں گی۔ جس طرح ٹخنہ اُبھرا ہوا ہوتا ہے۔ ان كی چھاتیوں میں بھی ایسا ہی اُبھار ہوگا جو ان كے حسن و جمال كا مظہر ہوگا۔ (ابن ابی حاتم کی روایت میں ہے کہ) جنتیوں كے لباس ہی خدا كی رضا مندی كے ہوں گے۔ بادل ان پر آئیں گے اور ان سے كہیں گے كہ بتلاؤ ہم تم پر كیا برسائیں؟ پھر وہ جو فرمائیں گے بادل ان پر وہی برسائیں گے یہاں تك كہ نوجوان كنواری لڑكیاں بھی ان پر برسیں گی۔ (ابن كثیر سے ماخوذ)