سورة النبأ - آیت 31

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک اہل تقویٰ(٨) کے لئے کامیابی ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مفازا کے لغوی معنی نجات حاصل کرنا ہے۔ اس آیت میں اہل سعادت کا تذکرہ اور ان نعمتوں کا بیان ہے۔ جن سے حیات اخروی میں وہ بہرہ ور ہوں گے۔ گویا پرہیز گاروں کے لیے یہ سب سے بڑی کامیابی ہے کہ انھیں قیامت کے دن کے مصائب و آلام اور دوزخ کے عذاب سے نجات مل جائے اور وہ ایسے محفوظ و سلامتی والے مقام پر پہنچا دیے جائیں گے جہاں جہنم کے عذاب کی لو تک نہ پہنچ سکے یہ کامیابی اور نعمتیں انھیں تقویٰ کی بدولت حاصل ہوں گی۔ تقویٰ ایمان و اطاعت کے تقاضوں کی تکمیل کا نام ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ، جو ایمان کے بعد تقویٰ اور عمل صالح کا اہتمام کرتے ہیں۔