سورة المرسلات - آیت 36
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور نہ انہیں اجازت دی جائے گی تاکہ کوئی عذر پیش کرسکیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
عذر پیش كرنے كی اجازت نہ ہوگی: یعنی انھیں عذر و معذرت كرنے كی اجازت نہیں ملے گی كیونكہ ان پر حجت قائم ہو چكی اور ظالموں پر خدا كی بات ثابت ہو چكی، اب انھیں بولنے كی اجازت نہیں، پس ہر جھٹلانے والے كے لیے تباہی ہے۔