سورة المرسلات - آیت 35
هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہ وہ دن (٩) ہوگا جب وہ لوگ بات نہ کرسکیں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی محشر كے دن كافروں كی مختلف حالتیں ہوں گی۔ ایك وقت وہ ہوگا كہ وہ وہاں بھی جھوٹ بولیں گے، پھر اللہ تعالیٰ ان كے مونہوں پر مہر لگا دے گا اور ان كے ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے، پھر جس وقت ان كو جہنم میں لے جایا جا رہا ہوگا اس وقت عالم اضطراب وپریشانی میں ان كی زبانیں گنگ ہو جائیں گی۔ بعض كہتے ہیں كہ بولیں گے تو سہی، لیكن ان كے پاس حجت كوئی نہیں ہوگی۔