سورة المرسلات - آیت 16
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا ہم نے گذشتہ کافر قوموں کو ہلاک (٥) نہیں کیا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حسرت وافسوس كا وقت آنے سے پہلے: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، ہمارا دستوریہ ہے كہ تم سے پہلے جن لوگوں نے میرے رسولوں كی رسالت كو جھٹلایا، میں نے انھیں تہس نہس كر دیا، پھر ان كے بعد اور آئے انھوں نے بھی ایسا ہی كیا۔ اور ہم نے انھیں بھی اسی طرح غارت كر دیا، ہم مجرموں كی غفلت كا یہی بدلہ دیتے چلے آئے ہیں۔ اس دن ان جھٹلانے والوں كی درگت ہوگی۔